پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً دو سال کی کم ترین سطح تک گر گئے

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً دو سال پہلے کی کم ترین سطح پر گر گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے پاس اس وقت 16.5 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں جن میں صرف ایک ہفتے میں 10 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 10.308 ارب ڈالر ہے جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 6.607 ارب ڈالر ہے۔

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گذشتہ کئی مہینوں سے کمی واقع ہو رہی ہے جس کی وجہ ملک کا بڑھتا ہوا تجارتی اور جاری کھاتوں کا خسارہ ہے جس سے مقامی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی مسلسل چڑھ رہی ہے جو اس وقت تقریباً 192 روپے کے قریب موجود ہے۔

تبصره

  1. Một trong những yếu tố khiến 888slot nổi bật là sự đa dạng trong các dịch vụ cá cược và giải trí. Những thể loại từ thể thao đến sòng bài trực tuyến trò chơi khác như bắn cá, slot game. Đây là những loại hình giải trí thu hút nhiều hội viên với tính chất vừa giải trí, vừa có thể mang lại thu nhập nếu biết cách đặt cược hợp lý. TONY01-07

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.