پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی20، راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے جہاں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم، میچ شروع ہونے سے قبل ہی بارش کا آغاز ہوگیا۔
ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں، اس کے بعد کھلاڑی میدان میں آئے ہی تھے کہ محکمہ موسمیات کی پشی گوئی کے مطابق شہر میں بارش شروع ہوگئی. جس کے بعد کریز کو کورز کے ساتھ ڈھانپ دیا گیا۔
گزشتہ کئی گھنٹوں سے راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا. جب کہ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے کے جاری رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے ، اس لیے بیٹنگ کرنا چاہتےہیں۔
پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا. کہ بطور کپتان میں بہت خوش ہوں، ہم خود بھی ٹاس جیت کر پہلے. بولنگ کرنا چاہتے تھے، ٹیم اچھی ہے، سینیئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہے۔
پاکستان کی جانب سے3 کھلاڑی اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں. جن میں عثمان خان، عرفان خان اور ابرار. احمد شامل ہیں۔
میچ کے لیے. قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، صائب ایوب، افتخار احمد، عرفان خان، عثمان خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، ابرار احمد
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے ابتدائی. 3 میچز راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوں گے. جب کہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔