
میانمار اور تھائی لینڈ میں دو روز قبل آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی کارکن تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کی امیدیں ماند پڑتی جار ہی ہیں۔
خانہ جنگی کے باعث بدحال ملک میانمار میں کئی .رہائشی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہیں. جبکہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دونوں ممالک میں زلزلے کے آفٹر شاکس اب بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق اتوار کو میانمار کے شہر منڈالے میں. 5.1 کی شدت کے زلزلےکا ایک بڑا ضمنی جھٹکا محسوس کیا گیا۔
میانمار کے پڑوسی ممالک نے امدادی سامان اور ریسکیو اہلکار وہاں بھیج رکھے ہیں. جب ملک کے فوجی حکمرانوں نے بھی اس قدرتی آفت سے پیدا شدہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے. مدد کی درخواست کر رکھی ہے۔
بین الاقوامی ریڈ کراس نے میانمار میں زلزلے کو ایک انسانی بحران قرار دیتے ہوئے امدادی کاروائیوں کے لیے ایک سو ملین امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد کی اپیل کی ہے۔ یورپی یونین کا کہنا ہے. کہ اس نے امدادی کارروائیوں کے لیے فوری طور پر ڈھائی ملین یورو کی امداد جاری کر دی ہے۔