مغربی ہوا کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا، شمالی علاقوں میں درجہ حرارت منفی سطح پر برقرار: این ڈبلیو ایف سی

ملک میں شدید سردی کی لہر جاری رہی کیونکہ مغربی ہواؤں کے نظام نے بالائی علاقوں کو متاثر کیا، جس کے نتیجے میں شمالی علاقوں کے کئی. مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔


نیشنل ویدر فورکاسٹنگ سینٹر (این ڈبلیو ایف سی) نے اپنی روزانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مغربی ہوا کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے. جو شمالی حصوں میں کل تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں. میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔ مالم جبہ، پاراچنار اور گُوپس میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا. جبکہ باگروٹ میں منفی 6، کالام اور راولا کوٹ میں منفی 5 ڈگری رہے۔ مری اور سکردو میں درجہ حرارت منفی 3، جب کہ کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لینڈ سلائیڈنگ

محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ برفباری کی وجہ سے ناران، کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں 27 جنوری کو سڑکوں کی بندش اور پھسلن کے خدشات ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسمی حالات کے. باعث احتیاط برتیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش، تیز ہوائیں اور گرج چمک کے امکانات ہیں، جبکہ کچھ مقامات پر تیز بارش اور درمیانی سے بھاری برفباری بھی متوقع ہے۔ دوسری جانب، زیریں خیبر پختونخوا، شمال. مشرقی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی بارش یا گرج چمک کے امکانات ہیں۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جو کل تک برقرار رہے گا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.