شوہر اور میری عمر میں 13 سال کا فرق ہے، شوہر کو بچہ سمجھتی ہوں، مریم نفیس

6
0

اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے. کہ ان کی اور شوہر کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے. لیکن اس کے باوجود وہ شوہر کو بچہ سمجھ کر ان کا خیال رکھتی ہیں۔

مریم نفیس کی جانب سے شوہر کو بچے کی طرح سمجھنا. اور ان کا خیال رکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

مریم نفیس کی وائرل ہونے والی ویڈیو کچھ عرصہ قبل نیو ٹی وی کے شو کی ہے، جس میں انہوں نے نہ صرف شادی بلکہ اپنے کیریئر پر بھی کھل کر بات کی تھی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں مریم نفیس نے دعویٰ کیا. کہ انہیں کبھی گھر والوں نے جلد شادی کرنے کا نہیں. کہا جب کہ ماضی میں وہ خود بتا چکی ہیں کہ ان کی والدہ چاہتی تھیں. کہ وہ 19 برس کی عمر میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 30 سال عمر ہونے پر اس وقت شادی کی جب انہیں اپنی پسند کا اچھا لڑکا ملا۔

مریم نفیس کا مزید کہنا تھا کہ ان میں اور ان کے شوہر کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے. جو کہ اچھا خاصا فرق ہے۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.