
یکم دسمبر سے 15 دسمبر تک کے لیے پیٹرولیم قیمتوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ عالمی بازار میں معمولی کمی کے باعث پیٹرول سمیت تمام ایندھن کی فی لیٹر قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ 6 روپے 30 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.70 روپے فی لیٹر (1.4 فیصد)، جبکہ پیٹرول میں 4.30 روپے فی لیٹر (1.5 فیصد) کمی کا امکان ہے. اس طرح پیٹرول کی قیمت 265.45 روپے سے کم ہو کر 261.75 روپے، اور ایچ ایس ڈی 284.44 روپے سے 280 روپے. فی لیٹر تک آ سکتی ہے۔
کیروسین میں 1 روپیہ (موجودہ قیمت 194.34 روپے). اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) میں 6.35 روپے فی لیٹر (موجودہ 170.80 روپے) کمی کی توقع ہے۔
یکم جون 2025 سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 12.50 روپے. اور ایچ ایس ڈی میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے۔
قیمتوں پر اثر
پیٹرول نجی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے. اہم ہے، جو متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے۔ ایچ ایس ڈی ٹرکوں، بسوں، ٹرینوں اور زرعی مشینری کے لیے استعمال ہوتا ہے، اس لیے اس کی قیمت مہنگائی، سبزیوں اور خوراک کی قیمتوں پر اثر ڈالتی ہے. ٹرانسپورٹرز نے مئی سے اگست تک کرایوں میں اضافہ کیا تھا، لیکن کمی کے باوجود واپس نہیں کیا۔
حکومت پیٹرول پر تقریباً 100 روپے اور ڈیزل پر 96 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے. جس میں 82 روپے پیٹرول اور 78 روپے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی (بشمول 2.50 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی)، 16-17 روپے کسٹمز ڈیوٹی اور 17 روپے ڈیلرز کا منافع شامل ہے۔
پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی ماہانہ فروخت 7-8 لاکھ ٹن ہے. جو سب سے زیادہ آمدنی دیتے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی سے 11 کھرب روپے سے زائد وصول ہوئے، رواں سال یہ 27 فیصد بڑھ کر .14.7 کھرب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔
